کرکٹ ٹیم کے بعد ہاکی پلیئرز کو بھی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

انڈر 18 سے انڈر 23 تک تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹریننگ کے لیے کاکول بھیجا جائے گا ،پی ایچ ایف

منگل 19 جولائی 2016 19:41

کرکٹ ٹیم کے بعد ہاکی پلیئرز کو بھی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈز میں شاندار پرفارمنس کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بھی کہنا ہے کہ جو آرمی ٹرینرز کے ہاتھوں سے نکلے وہ کہیں مار نہیں کھائے گا۔لارڈز ٹیسٹ میں گوروں کو نیچا دکھانے کا سارا کریڈٹ مصباح الحق نے آرمی ٹرینرز کو دیا ہے اور اب ہاکی کھلاڑیوں نے بھی کاکول میں تربیت حاصل کرنے کی خواہش اظہار کیا ہے ، ہاکی فیڈریشن کہتی ہے کہ ہر کھیل کا کھلاڑی کاکول میں ٹریننگ کر کے فٹنس بہتر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فٹنس قومی کرکٹرز کی کمزوری ہے ، لیکن لارڈز ٹیسٹ میں یہی کمزوری طاقت بن کر سامنے آئی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈز میں شاندار پرفارمنس کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بھی کہنا ہے کہ جو آرمی ٹرینرز کے ہاتھوں سے نکلے وہ کہیں مار نہیں کھائے گا ۔اسی کے پیش نظر جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کی تجویز ہے کہ صرف ہاکی اور کرکٹ ہی نہیں ہر کھیل کے کھلاڑی کو کاکول جانا چاہیے۔ جہاں کھٹن مرحلے اور سخت ٹریننگ سے کھلاڑی کندن بن کر نکلیں گے۔جونیئر ہاکی ٹیم ابھی چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیئے جرمنی گئی ہے ، لیکن فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈر ایٹین سے انڈر ٹونٹی تھری تک تمام کھلاڑیوں کو فٹنس ٹریننگ کے لیے کاکول بھیجا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 19:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :