انگلش کر کٹ بورڈ کا جیمز اینڈرسن کو فٹ ہونے کے باوجود نہ کھلانے پر 3رکنی سلیکشن کمیٹی برطرف کرنے کا فیصلہ

اینڈرسن ٹیم کا حصہ ہوتے تو انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ نہ ہارتا ،انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس

بدھ 20 جولائی 2016 19:43

انگلش کر کٹ بورڈ کا جیمز اینڈرسن کو فٹ ہونے کے باوجود نہ کھلانے پر 3رکنی سلیکشن کمیٹی برطرف کرنے کا فیصلہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) انگلش کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن کو فٹ ہونے کے باوجود نہ کھلانے پر 3رکنی سلیکشن کمیٹی برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی نے انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو چکرا دیا ۔ جیمز اینڈرسن فٹ تھے یا نہیں ، انگلینڈ میں نیا تنازع شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فاسٹ بالر پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے ، جیمز اینڈرسن نے کپتان ایلسٹر کک اور کوچ ٹریو ربائلس کو فٹنس سے آگاہ بھی کیا تھا مگر سلیکشن کمیٹی نے انہی لارڈز ٹیسٹ کی 12 رکنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا ۔ سلیکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ میڈیکل پینل جیمز اینڈرسن کو نہیں کھلانا چاہتا تھا ۔ انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور لارڈز ٹیسٹ کی ناکامی کا سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر ڈال دیا ۔ سٹراس کا کہنا ہے کہ اینڈرسن ٹیم کا حصہ ہوتے تو انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ نہ ہارتا ۔ اینڈریو سٹراس اتنے برہم ہوئے کہ پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد سلیکشن کمیٹی کو برطرفی کا پروانہ بھی تھما دیا ۔

وقت اشاعت : 20/07/2016 - 19:43:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :