دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جمعرات 21 جولائی 2016 18:17

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جولائی ۔2016ء ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک روز قبل ہی حتمی 12کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور لارڈز ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم ہی اولڈ ٹریفورڈ میں میدان میں اترے گی ، ٹیم میں محمد حفیظ ، شان مسعود ، اظہر علی ، یونس خان ، مصباح الحق ، اسد شفیق ، سرفراز احمد ، راحت علی ، عمران خان جونیئر ، محمد عامر ، یاسر شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں جس میں سے حتمی الیون کا اعلان ٹاس سے پہلے کیا جائے گا ۔

یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے کو اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/07/2016 - 18:17:00