مانچسٹر ٹیسٹ،انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر وکٹ کھو کر 98رنز بنالے

اتوار 24 جولائی 2016 23:20

مانچسٹر ٹیسٹ،انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر وکٹ کھو کر 98رنز بنالے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی ۔2016ء ) مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر 1وکٹ کے نقصان پر 98رنز بنا لیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 57رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر شان مسعود 39رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اسد شفیق 4رنز بنا کر پوویلین جا بیٹھے، سرفراز احمد نے تیز کھیلتے ہوئے 26رنز بنائے تاہم پھر وہ غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے ۔

یاسر شاہ بھی محض 1رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق نے وہاب ریاض کے ہمراہ نوویں وکٹ کیلئے 60رنز جوڑے،مصباح 52رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ وہاب 39رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔انگلینڈ کیلئے ووکس نے 4،سٹوکس اور معین علی نے2،2جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے 1، 1 آؤٹ کیا۔برطانوی کپتان الیسٹر کک نے پاکستان کو فالو آن کرانے کی بجائے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 1وکٹ کھو کر 98رنز بنالیے۔ہیلز 24رنز بنا کر آؤٹ ہونیوالے واحد کھلاڑی رہے۔کک 49اور روٹ 23رنز کیساتھ کریز پر موجودہیں۔پاکستان کیلئے کامیاب باؤلر محمد عامر رہے۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 23:20:19