پاکستان ٹیم کےکھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں، یہی ٹیم باقی 2 ٹیسٹ میچز میں مثبت نتائج دے گی: مصباح الحق

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 22:14

پاکستان ٹیم کےکھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں، یہی ٹیم باقی 2 ٹیسٹ میچز میں مثبت نتائج دے گی: مصباح الحق

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء ) مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کےکھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں یہی ٹیم باقی 2 ٹیسٹ میچز میں مثبت نتائج دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولڈٹریفرڈ ٹیسٹ میں شکست کے بعد اختتامی تقریب سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شکست پر افسردہ ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے خاص کر الیسٹر کک اور جوئے روٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ جیت کے حق دار تھے۔ مصباح الحق کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کےکھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں۔ پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی اور اگلے 2 میچز میں یہی کھلاڑی مثبت نتائج دیں گے۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 22:14:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :