مانچسٹرٹیسٹ : اوپننگ بلے باز شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 23:10

مانچسٹرٹیسٹ : اوپننگ بلے باز شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوگئے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود ایک بار پھر ناکام ہوگئے ۔ 26سالہ شان مسعود متحدہ عرب امارات کی ڈیڈ پچوں پر بھی 2ٹیسٹ میچز کی لگاتا ر 4اننگز میں اینڈرس کا نشانہ بنے تاہم اس کے باوجود پی سی بی میں موجود ان کے ”ہمدردوں “ نے اوپنر کی انگلینڈ میں تعلیم اور وہاں لیگ کرکٹ کھیلنے کو ان کا پلس پوائنٹ بتا کر ان کا برطانیہ کا ٹکٹ کٹوا دیا تاہم وہ یہ بھول گئے کہ انگلینڈ اینڈرسن کی ”کھیتی“ ہے اور وہی ہوا جس کا ڈر تھا، لارڈز ٹیسٹ میں اینڈرسن کے نہ ہونے کے باوجود شان مسعود فیل ہوئے اور پھر مانچسٹر میں برطانوی فاسٹ باؤلر نے دونوں اننگز میں انہیں آؤٹ کرکے اپنا دبدبہ قائم رکھا۔

(جاری ہے)

شان مسعود اب تک 9ٹیسٹ میچز میں محض 24کی اوسط سے 432رنز سکور کرسکے ہیں ،یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ شان مسعود کے والد منصور مسعود خان پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے رکن ہیں ۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 23:10:24