چیمپئنز فٹبال کپ ،یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو شکست دے دی

بدھ 27 جولائی 2016 14:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ کے میچ میں یووینڈس نے ٹوٹنہیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں یووینڈس اور ٹوٹنہیم کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، یووینڈس نے میچ کے آغاز سے ہی بہترین کھیل پیش کیا اور چھٹے منٹ میں پہلا گول سکور کر کے حریف ٹیم کو دبا کا شکار کر دیا ۔ اس کے بعد پندرہویں منٹ میں انہوں نے ایک اور شاندار گول داغ کر اپنی برتری دو صفر کر لی ۔ حریف ٹیم سر توڑ کوشش کے بعد دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پالو اور مہدی ایک ایک گول کیساتھ نمایاں رہے ۔
وقت اشاعت : 27/07/2016 - 14:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :