برہنہ ہو کر گراؤنڈ میں گھسنے والے آسٹریلوی شائق کو جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 12:41

برہنہ ہو کر گراؤنڈ میں گھسنے والے آسٹریلوی شائق کو جیل بھیج دیا گیا

پالے کیلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار28جولائی ۔2016ء ) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک آسٹریلوی شائق کپڑے اتار کر گراؤنڈ میں گھس گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ پہلے روز اس وقت پیش آیا جب بارش سے میچ رکا ہوا اورفیلڈ پر کورز موجود تھے ، الیکس جیمز نامی شائق نے جب گراؤنڈ سے پہلے لگی جالی پھلانگی تو کپڑے پہنے ہوئے تھے مگر پھر اس نے برہنا ہوکر بھاگنا شروع کردیا،گراؤنڈ سے باہر آنے پر سکیورٹی نے اسے بڑی مشکل سے قابو کیا اور بعد ازاں اس حرکت پر انھیں 3 ہزار روپے(28آسٹریلیوی ڈالر ) جرمانہ کرنے کے ساتھ ایک ہفتے کے لیے جیل بھی بھیج دیا گیا۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 12:41:20