بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 19:51

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28جولائی ۔2016ء) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر ہربھجن کی والدہ اوتار کور نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی ہے۔ 36سالہ ہربھجن سنگھ نے33سالہ بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے 29 اکتوبر 2015 ءکو شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں سٹارز 2007ءسے ایک دوسرے کے ساتھ تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے رشتے کو آفیشل کیا۔

ہربھجن سنگھ نے ہندوستان کی جانب سے 103 ٹیسٹ، 236 ون ڈے اور 28 ٹی ٹونٹی میچز کھیل رکھے ہیں ، انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 417 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے2224 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں 269 وکٹیں حاصل کی ہیں۔وہ 2011ءکا ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

وقت اشاعت : 28/07/2016 - 19:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :