آندرے رسل نے دیرینہ دوست سے شادی کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 23:23

آندرے رسل نے دیرینہ دوست سے شادی کر لی

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر آندرے رسل نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کر لی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے اپنی دیرینہ دوست جیم لیورا سے شادی کر لی ہے۔ ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ایک ماڈل ہیں اور ان کا تعلق ڈومنیکن ری پبلک سے ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کی نومبر 2014ء میں منگنی ہوئی تھی۔ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی انھیں نئی زندگی شروع کرنے کی مبارکباد دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رسل کے سر پر ڈوپنگ ٹیسٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کے الزام میں پابندی کی سزا لٹک رہی ہے۔ ان کے خلاف کیس شروع ہو چکا ہے۔ اگر وہ قصوروار پائے گئے تو کھیل کے دروازے 2 برس کیلیے بند ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 23:23:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :