نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فیف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیا گیا

بدھ 3 اگست 2016 13:37

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فیف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیا گیا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اگست ۔2016ء)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز کیریبین پریمیرلیگ (سی پی ایل) کے دوران زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فیف ڈوپلیسی کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ولیئرز سی پی ایل کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اگلے 6 ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہوں گے ‘جنوبی افریقہ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کیلئے فاسٹ باوٴلر مورنے مورکل بھی زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے ‘مورنے مورکل کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انھیں 6 ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا گیا گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 19 اگست کو ڈربن اور دوسرا ٹیسٹ 27 اگست کو سنچورین میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/08/2016 - 13:37:02