برمنگھم ٹیسٹ ، پاکستان نے دن کے اختتام پر 3وکٹیں کھو کر 257رنز بناڈالے

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اگست 2016 22:41

برمنگھم ٹیسٹ ، پاکستان نے دن کے اختتام پر 3وکٹیں کھو کر 257رنز بناڈالے

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اگست ۔2016ء) برمنگھم ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3وکٹیں کھو کر 257رنز بنا لیے ۔ کھیل کے آغاز پر ہی محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سمیع اسلم اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں شاندار 181رنز کا اضافہ کرڈالا۔

(جاری ہے)

سمیع اسلم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کیلئے تیار نظر آرہے تھے تاہم اظہر علی نے ایک غیرضروری رن لینے کی کوشش میں انہیں 82رنز پر رن آؤٹ کروا دیا ۔یونس اور اظہر علی نے سکور کارڈ آگے بڑھانا شروع کیا اور اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دسویں سنچری بھی مکمل کرڈالی۔ تاہم وہ دن کے آخری اوور کی آخری گیند پر کیچ تھما کر آوٹ ہو گئے۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 22:41:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :