چین کو ریو اولمپکس میں 36گولڈ میڈلز جیتنے کی توقع

جمعہ 5 اگست 2016 21:24

چین کو ریو اولمپکس میں 36گولڈ میڈلز جیتنے کی توقع

ریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریو اولپمکس کے دوران ان کے باصلاحیت کھلاڑی 36گولڈ میڈلز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی کھیلوں کے ماہرین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چین ٹیبل ٹینس، غوطہ خوری، بیڈ منٹن اور شوٹنگ کے مقابلوں میں کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سوئمنگ کے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈلز جیتنے کی توقع ہے ۔

اولپمکس میں 416چینی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ 26مقابلوں کے 210ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چینی دستے میں 27گولڈ میڈلسٹ بھی شریک ہیں جنہوں نے 2012میں لندن میں منعقد ہونے والے اولمپکس گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ چین نے 2008میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں 51میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔

وقت اشاعت : 05/08/2016 - 21:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :