ایجبسٹن ٹیسٹ، انگلینڈ انتہائی مضبوط پوزیشن میں آ گیا، چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 311 رنز کی برتری حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 22:39

ایجبسٹن ٹیسٹ، انگلینڈ انتہائی مضبوط پوزیشن میں آ گیا، چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 311 رنز کی برتری حاصل کر لی

ایجبسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 اگست ۔2016ء ) ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ انتہائی مضبوط پوزیشن میں آ گیا ہے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 311 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے برسٹو 82 جبکہ معین علی 60 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی مجموعی برتری 311 رنز ہو گئی ہے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور یاسر شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 06/08/2016 - 22:39:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :