برمنگھم ٹیسٹ ، پاکستانی بلے باز پھر دھوکا دے گئے،انگلینڈ 141رنز سے کامیاب

اتوار 7 اگست 2016 21:25

برمنگھم ٹیسٹ ، پاکستانی بلے باز پھر دھوکا دے گئے،انگلینڈ 141رنز سے کامیاب

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2016ء )انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی ،انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 141رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر لی۔ 343رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 201رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے 6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سمیع اسلم 70، اظہر علی38،سہیل خان 36اور راحت علی 15رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، اسد شفیق، سرفرازاحمدبغیر کوئی رنز بنائے جبکہ یونس خان 4 ، محمد حفیظ2، مصباح الحق10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹوورڈ براڈ، کرس واکس، سٹیون فن اور معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 اگست سے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے اور آخری روز انگلینڈ نے اپنے چوتھے دن کے سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 414رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 434رنز کے مجموعی سکور پر گری جب برسٹو 83رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 445رنز پر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لئے 343رنز کا ہدف دیا ۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر ، سہیل خان اور یاسر شاہ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 343رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم201رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے 6بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے اورسمیع اسلم 70اور اظہر علی38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، اسد شفیق، سرفرازاحمدبغیر کوئی رنز بنائے جبکہ یونس خان 4 ، محمد حفیظ2، مصباح الحق10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

گرین شرٹس کے لیے آخری وکٹ پر راحت علی اور سہیل خان نے 50رنز جوڑ کر اوپر کے بلے بازوں کو سبق دیا تاہم سہیل خان 36رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، براڈ، کرس ووکس، سٹیون فن اور معین علی نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11 اگست سے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 21:25:59