یاسر شاہ کو 11کی بجائے 2یا 3وکٹیں دینا خوش آئند تھا:الیسٹر کک

اتوار 7 اگست 2016 22:42

یاسر شاہ کو 11کی بجائے 2یا 3وکٹیں دینا خوش آئند تھا:الیسٹر کک

برمنگھم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2016ء ) برطانوی کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ انہیں یاسر شاہ کو 11کی بجائے 2یا 3وکٹیں دینے پر کوئی اعتراض نہیں ، ایک اضافی باؤلر کی وجہ سے ہمیں زیادہ پریشانی نہیں اٹھانی پڑ ی ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے بعد گفتگو میں الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ ہم میچ کے پہلے دو دنوں میں پاکستان سے پیچھے تھے تاہم اظہر علی کی وکٹ نے ہمیں کچھ حوصلہ دیا اور پھر چوتھے دن بیئر سٹو اور معین علی کی بلے بازی کی بدولت ہم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

الیسٹر کک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ووکس کی شکل میں پانچواں باؤلر موجود تھا جس کے باعث ہمیں اپنے باؤلرز پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا پڑا ۔ برطانوی کپتان کے مطابق انہیں خوشی کے لارڈز ٹیسٹ کے بعد ان کی ٹیم نے یاسر شاہ کو عمدگی سے کھیلا ہے ، پاکستانی لیگ سپنر کو 11کی بجائے 2یا 3وکٹیں دینا خو ش آئند بات تھی۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 22:42:05