- Home
- Sports
- News
- وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر کھیل جیسے شعبے پر سیاست سے گریز کریں، پش اپس کا چیلنج دینے کی بجائے ..
وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر کھیل جیسے شعبے پر سیاست سے گریز کریں، پش اپس کا چیلنج دینے کی بجائے اپنے محکمے کی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا، چیلنج کرنا ہے تو محکمانہ کارکردگی کا کریں ، محمد بخش مہر اپنی نااہلی اور محکمے کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے اس طرح کے بیانات سے پرہیز کریں
پنجاب کے وزیرکھیل آصف سعید منہیس کا سندھ کے وزیر کھیل کے بیان پر ردعمل
پیر 15 اگست 2016 21:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیرکھیل آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ وزیرکھیل سندھ محمد بخش مہر کھیل جیسے شعبے پر سیاست سے گریز کریں اور مجھے پش اپس کا چیلنج دینے کی بجائے اپنے محکمے کی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ اگر چیلنج کرنا ہے تو محکمانہ کارکردگی کا کریں اور میرا مشورہ ہے اس سے قبل آئینہ ضرور دیکھیں حقیقت کھل کر ان کے سامنے آ جائے گی۔
وہ اپنی نااہلی اور محکمے کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے اس طرح کے بیانات سے پرہیز کریں۔پیر کو اپنے ایک بیان میں آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب اس وقت کھیل کے میدان میں پورے ملک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ سپورٹس فیسٹیول ہوں‘ انٹرپرونشل گیمز یا پھر نیشنل یا انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلے پنجاب نے ہمیشہ نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی