افغانستان نے محمد آصف کو باؤلنگ کوچ بننے کی پیشکش کردی

منگل 16 اگست 2016 16:00

افغانستان نے محمد آصف کو باؤلنگ کوچ بننے کی پیشکش کردی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16اگست۔2016ء )افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف کوجونیئر فاسٹ باؤلرز کی کوچنگ کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی پابندی ختم ہونے کے بعد محمد آصف آج کل بیرون ملک لیگز کھیل رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ آج کل افغانستان کے دارلحکومت کابل میں موجود ہیں جہاں انہیں افغان بورڈ کی جانب سے جونیئر فاسٹ باؤلرز کی گرومنگ کے لیے پیشکش ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق 33سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر کو مختصر دورانئے کے لیے کوچنگ کی پیشکش کی گئی ہے جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے ایک سے دودن کا وقت مانگا ہے ۔

وقت اشاعت : 16/08/2016 - 16:00:03