بارسلونا نے فٹبال میچ میں سیویلا کو3-0 سے ہرا دیا

جمعہ 19 اگست 2016 15:34

بارسلونا نے فٹبال میچ میں سیویلا کو3-0 سے ہرا دیا

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء) سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بارسلونا نے سیویلا کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا ہے ۔ سپین میں ہونے والے سپر فٹبال کپ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے سیویلا کو خوب تگنی کا ناچ نچایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلا گول کھیل کے نویں منٹ میں داغ کر حریف ٹیم پر پریشر ڈالا ۔ 32 ویں منٹ میں سیویلا کو پنلٹی کک پر مقابلہ برابر کرنے کا شاندار موقع ملا جس کا وہ فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ اس کے بعد بارسلونا نے میچ میں مزید دو مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا جبکہ حریف ٹیم ایک بھی گول کرنیمیں ناکام رہی،، بارسلونا کی جانب سے آردا (Arda) دو گولز کیساتھ نمایاں رہے ۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 15:34:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :