بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ روون کلپاگے کو برطرف کر دیا

جمعہ 19 اگست 2016 16:39

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ روون کلپاگے کو برطرف کر دیا

ڈھاکہ ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ روون کلپاگے کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ نے اسسٹنٹ کوچ کلپاگے سے 16 اگست تک جواب طلب کیا تھا تاہم انہوں نے کوئی رد عمل نہیں دیا جس کی وجہ سے بورڈ نے ان سے معاہدہ ختم کر دیا۔ کلپاگے نے اگست 2014ء میں بطور اسسٹنٹ کوچ بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 16:39:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :