ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، کرغزستان کا تن ساز ریو اولمپکس گیمز میں جیتے ہوئے تمغے سے محروم

جمعہ 19 اگست 2016 16:50

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، کرغزستان کا تن ساز ریو اولمپکس گیمز میں جیتے ہوئے تمغے سے محروم

ریو ڈی جنیرو ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست۔2016ء) ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث کرغزستان کے تن ساز عزت آرٹیکوف سے ریو اولمپکس گیمز میں جیتا ہوا تمغہ چھین لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 69 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عزت آرٹیکوف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تمغہ واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اب یہ کانسی کا تمغہ کولمبیا کے تن ساز لوئس کو دیا جائے گا جس نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 16:50:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :