چینی ایتھلیٹ نے ریو اولمپکس میں کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 19 اگست 2016 21:30

چینی ایتھلیٹ نے ریو اولمپکس میں کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) چین کی 15 سالہ رین کیان ریو اولمپکس میں ڈائیونگ مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کے بعد کم عمر میڈلسٹ بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق رین کیان نے خواتین کے دس میٹر ڈائیونگ مقابلوں میں اپنے ملک کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیاجبکہ چین ہی کی یاجی نے چاندی اور کینیڈا کی میگہان بینفیٹو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔رین کیان نے یہ کارنامہ 15 سال اور 180 دن کی عمر میں سرانجام دیا۔

وقت اشاعت : 19/08/2016 - 21:30:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :