پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روز ہ کرکٹ میچ بارش کے باعث منسوخ ، پاکستان نے سیریز1-0 سے جیت لی

ہفتہ 20 اگست 2016 21:18

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روز ہ کرکٹ میچ بارش کے باعث منسوخ ، پاکستان نے سیریز1-0 سے جیت لی

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روز ہ بین الاقوامی کرکٹ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز1-0 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ ہونا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث یہ میچ نہ ہوسکا جسے بالآخر منسوخ کر دیا گیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کیلئے ٹاس بھی نہ ہوسکاتھا۔پاکستان نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 255رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز1-0 سے جیت لی

وقت اشاعت : 20/08/2016 - 21:18:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :