اولمپکس فٹبال: جرمنی کو شکست، برازیل نے پہلی بار سونے تمغہ جیت لیا

اتوار 21 اگست 2016 12:47

اولمپکس فٹبال: جرمنی کو شکست، برازیل نے پہلی بار سونے تمغہ جیت لیا

ریو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) اولمپکس میں میزبان برازیل نے جرمنی کو فٹ بال میں پنلٹی ککس میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔دو سال قبل جرمنی نے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کو سات ایک سے شکست دی تھی۔ برازیل کے لیے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنا اور جرمنی کو شکست دینا بہت اہم بات ہے۔برازیل نے جرمنی کو شکست دے کر اولمپکس میں فٹ بال میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت میں میں برازیل اور جرمنی ایک ایک گول سے برابر تھے۔پنلٹی ککس میں برازیل نے جرمنی کو پانچ چار سے شکست دی۔ آخری اور فیصلہ کن پنلٹی برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار نے لگائی۔نیمار نے میچ کے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی۔ جرمنی کی جانب سے کپتان میکسیمیلین مائر نے گول کر کے سکور برابر کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ برازیل نے اولمپکس فٹ بال میں تین بار چاندی اور دو بار کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

لندن میں ہونے والی 2012 کی اولمپکس میں برازیل کو میکسیکو نے فائنل میں شکست دی تھی۔دوسری جانب جرمنی 1988 کے بعد سے پہلی بار اولمپکس فٹ بال میں حصہ لے رہا تھا۔ 1988 میں جرمنی نے مغربی جرمنی کے طور پر حصہ لیا تھا اور کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ جرمنی نے کبھی بھی اولمپکس فٹبال میں سونے کا تمغے حاصل نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 21/08/2016 - 12:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :