کامیاب ترین پاکستانی کپتان کون؟عمران سر فہرست، مصباح کا دوسرا نمبر

پیر 22 اگست 2016 21:08

کامیاب ترین پاکستانی کپتان کون؟عمران سر فہرست، مصباح کا دوسرا نمبر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اگست۔2016ء ) پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کے لئے جاری ایک سروے میں عمران خان اور مصباح الحق میں انتہائی سخت مقابلہ جاری ہے ۔ایک معروف کرکٹ ویب سائٹ نے سروے میں پاکستان کے کامیاب کپتان کے بارے میں سوال پوچھا ہے اور امیدوارں میں عمران خان، وسیم اکرم، عبدالحفیظ کاردار، انضمام الحق اور مصباح الحق کے نام دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سروے میں اب تک27700 سے زائد شائقین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔ عظیم آل راؤنڈر عمران خان13037 ووٹ (47.04فیصد) لے کر اب تک سب سے کامیاب کپتان قرار پائے ہیں تاہم موجودہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ان سے کچھ زیادہ دور نہیں ہیں،انہوں نے اب تک 12475 ووٹ (45.01فیصد )ووٹ لئے ہیں۔ فہرست میں شامل لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم صرف1017ووٹ لینے میں کامیاب ہوسکے جبکہ سابق کپتان انضمام الحق کو919ووٹ ملے ہیں، پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار 266ووٹ لے سکے ہیں۔

کامیاب ترین پاکستانی کپتان کون؟عمران سر فہرست، مصباح کا دوسرا نمبر
وقت اشاعت : 22/08/2016 - 21:08:30