جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 27 اگست سے شروع ہو گا

بدھ 24 اگست 2016 12:55

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 27 اگست سے شروع ہو گا

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 27 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے لئے اپنی ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتارینگے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 27 اگست سے شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں وہ جنوبی افریکن ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دینگے۔ پروٹیز اور کیویز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم کو انکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں وہ اپنی ٹیم کو کامیابی کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم کھلاڑی اپنی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔

دوسری جانب جنوبی افریکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا جس کا انکو بہت افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کا مورال بلند ہے اور ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر انکو بہت افسوس ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور انکی ٹیم حریف ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 27 اگست سے شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 12:55:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :