بریڈ فورڈ برطانیہ کے مقامی پارک میں پاک انڈیا کبڈی میچ کا انعقاد

جمعہ 26 اگست 2016 15:54

بریڈ فورڈ برطانیہ کے مقامی پارک میں پاک انڈیا کبڈی میچ کا انعقاد

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست۔2016ء) بریڈ فورڈ برطانیہ کے مقامی پارک میں پاک انڈیا کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔میچ کی میزبانی کے فرائض بابو مشتاق اور راجہ ناظم نے کیا۔میچ کے مہمان خصوصی ممتاز کاروباری شخصیت وسابق مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل تھے۔اس موقع پر کونسلرز،سابق لارڈمےئرز سمیت مقامی کمیونٹی افراد اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انڈیا اور پاکستان کی کبڈی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انڈیا کی کبڈی ٹیم نے 15کے مقابلے میں 20پوائنٹ سے میچ جیت لیا۔میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور جبکہ ہارنے والی ٹیم کو نقد انعامات دیے گے۔اس موقع پر زاہد مغل نے شاندار کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو صحت افزاء سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے۔وہاں اپنی نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے میں مدد ملتی ہے۔۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابق مشیر حکومت زاہد مغل کوبہترین کمیونٹی خدمات پر ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 15:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :