بلے بازوں کے بعد محمد عرفان نے بھی دھوکہ دیدیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:39

بلے بازوں کے بعد محمد عرفان نے بھی دھوکہ دیدیا

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء)محمد عرفان لیڈز ون ڈے کے دوران ان فٹ ہوگئے ، دراز قد فاسٹ باؤلر کوٹے کے دس اوور بھی مکمل نہ کرسکے ، انہیں محمد حفیظ کے زخمی ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ محمد عرفان کا پاکستان سے طویل سفر کرکے انگلینڈ جانا ٹیم کیلئے بے سود رہا ۔

(جاری ہے)

لیڈز ون ڈے میں دراز قد فاسٹ بالر ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ۔

محمد عرفان انگلینڈ کے خلاف دوسرے سپیل میں بہت بڑی وائیڈ بال کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے ۔ محمد عرفان میچ میں صرف پانچ ہی اوور ہی کروا سکے ۔ سلیکشن کمیٹی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف چار اوورز کرانے والے عرفان کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ بھی کرکٹ دیوانوں کو حیران کرگیا ۔ محمد عرفان 13رکنی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا بھی حصہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/09/2016 - 14:39:56