مسلسل شکستیں اور ممکنہ کلین سویپ کے خدشے نے اظہر علی کو پریشان کردیا

کپتان ممکنہ کلین سوئپ سے بچنے کیلئے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ کا کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ، ہیڈ کوچ کی چیف سلیکٹر سے مشاورت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:12

مسلسل شکستیں اور ممکنہ کلین سویپ کے خدشے نے اظہر علی کو پریشان کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل چار شکستوں کے بعد پانچویں میچ میں کلین سویپ کے خدشے نے کپتان اظہر علی کو پریشان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی ممکنہ کلین سوئپ سے بچنے کے لیے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اور ممکنہ کلین سویپ سے بچنے کے لیے تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پے در پے شکستوں کے بعد کپتان اظہر علی بہت زیادہ دباو میں ہیں ،دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 19:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :