آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 6 ستمبر 2016 14:47

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کاپہلا میچ کل پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کیلئے سری لنکا کے سکواڈ میں دنیش چندی مل، دی سلوا، تلکراتنے دلشان، چمارا کاپوگیدرا، سورانگا لکمل، کوشل مینڈس، سشیتھ پاتھیرانا، کوشل پریرا، تھیسارا پریرا، سیکوگ پراسانا، کاسون راجیتھا، سینانیاکے، داسون شناکا اور میلیندا سری وردنا شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، جارج بیلی، سکاٹ بولینڈ، جیمز فالکنر، جان ہیسٹنگز، ٹراویس ہیڈ، موئیسس ہینرکس، عثمان خواجہ، گلین میکسویل، پیٹر نیویل، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز 2 میچوں پر مشتمل ہے جس کا دوسرا اور آخری میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/09/2016 - 14:47:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :