آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 20:13

آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 6ستمبر۔2016ء) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا نے اس فارمیٹ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پالی کیلے کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین میکسویل کی 145رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مقررہ 20اوور میں 3وکٹیں کھو کر 263رنز سکور کرکے اس فارمیٹ میں ایک اننگز کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا ریکار ڈ بھی اپنے نام کرلیا ،اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھاجس نے کینیا کیخلاف 6وکٹیں کھو کر 260رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 06/09/2016 - 20:13:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :