عماد بٹ کو یو اے ای کی کنڈیشنز کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا:پی سی بی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:39

عماد بٹ کو یو اے ای کی کنڈیشنز کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا:پی سی بی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10 ستمبر۔2016ء )انگلینڈ ٹور میں واحد ٹی ٹونٹی کیلئے منتخب ہونے والے فاسٹ باؤلر عماد بٹ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کرنے پر پی سی بی ترجمان وضاحتیں دینے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے ترجمان رضا راشدکا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر کو متحدہ عرب امارت کی کنڈیشنز کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ،عماد بٹ سلیکشن کمیٹی کے ریڈار میں موجود ہیں اور انہیں مستقبل میں بھی زیر غور لایا جائے گا ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ان کا عدم انتخاب یو اے ای کی کنڈیشنز کی وجہ سے ہے کیونکہ کسی بھی سیریز کیلئے سکواڈ کا انتخاب وینیوزاورمخالف ٹیم کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/09/2016 - 13:39:56