شاہد آفریدی اور سعید اجمل قومی سٹار ہیں ، شایان شان طریقے سے رخصت کرینگے،نجم سیٹھی

اتوار 18 ستمبر 2016 13:24

شاہد آفریدی اور سعید اجمل قومی سٹار ہیں ، شایان شان طریقے سے رخصت کرینگے،نجم سیٹھی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈکے ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل قومی سٹار ہیں انہیں شایانِ شان طریقے سے رخصت کریں گے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ ہفتے دونوں سینئر کرکٹرز سے ملاقات بھی کروں گا اور انھیں شایان شان طریقے سے رخصت کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ بورڈ کو الوداعی میچ کیلئے درخواست نہیں کی لیکن ملک کی طویل عرصے خدمت کرنے والے کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 13:24:11