بوم بوم آفریدی کو آخری بار ”دھوم“ مچانے کی اجازت نہ مل سکی

اتوار 18 ستمبر 2016 15:46

بوم بوم آفریدی کو آخری بار ”دھوم“ مچانے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 ستمبر۔2016ء )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو آخری میچ کھلاکر دھوم دھام سے الوداع کرنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا، آفریدی کے بیانات سے ناراض پی سی بی حکام کی ایماء پر آل راؤنڈر متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کھیلے بغیر رخصتی کا موقع آگیا،پی سی بی نے انہیں 27 ستمبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی کھلانے کا فیصلہ واپس لیکر انہیں گڈبائے کہنے کیلئے ہونے والی تقریب بھی کینسل کردی جس کے بعد ان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سولہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرنے کے منصوبے پر پانی پھر گیاہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی اعلیٰ شخصیت آفریدی سے سخت ناراض ہے اور انہیں باعزت طریقے سے الوادعی میچ کھلانے پر بالکل رضامند نہیں ہورہی جس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آفریدی خاموشی سے عالمی کرکٹ کے منظر نامے سے غائب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کو باوقار انداز میں ختم کرنے کے سلسلے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر لگ اب ایسا محسوس رہا ہے کہ رابطوں کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اورجو آفریدی نے چاہا وہ نہیں ہوسکا۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 15:46:41