شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کا موقع ملے گا: انضمام الحق

muhammad ali محمد علی پیر 19 ستمبر 2016 21:52

شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کا موقع ملے گا: انضمام الحق

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر2016ء) انضام الحق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کا موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضام الحق کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے کی نویں رینکنگ سے ایک دن میں بہتری نہیں ہوسکتی تاہم ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں اس بار انشاء اللہ بہتر نتائج آئیں گے۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اگر وہ میدان سے رخصت ہونا چاہتے ہیں تو انہیں میچ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کو فیئرویل میچ کا موقع ضرور ملے گا۔ میرا اور بورڈ کا ارادہ ہے کہ آفریدی فیئرویل میچ کھیلیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 21:52:22