اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہفتہ کو کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 30 کھلاڑیوں شرکت کر رہے ہیں جن میں گول کیپرز میں رانا سلمان، مبشر، بہادر، حرارا، ڈیفنڈرز میں یاسر صابر، عبداللہ، غازی، ذیشان علی، باگر، عثمان حیدر،ذاکر علی خان، فرحان اللہ،رانا ساجد، مڈفیلڈز: میں دانیال خان، بلال خان، مبین، توقیر، مہتر، ولید، فارورڈز عمر سعید، صمد خان، علی خان ، سلمان، سعاد خان،محمد احمد، عمران، شرجیل، منیب، جاوید، کاشی اور شرون شامل ہیں،ان کھلاڑیوں کو حاجی عبدالستار تربیت دے رہے ہیں۔

اسلام آباد کی منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شروع کرے گی اور امید ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،اسلام آباد کی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوارکو کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 30/09/2016 - 11:29:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :