بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرلی

اتوار 2 اکتوبر 2016 18:59

بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرلی

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرلی ۔21سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے میچ کے 42ویں اوور میں کارلوس براتھویٹ کی گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر مسلسل دوسرے مقابلے میں سنچری سکور کرڈالی۔

(جاری ہے)

بابر اعظم سے قبل اوپنر محمد حفیظ نے 2013 ء میں مسلسل دو ون ڈے سنچریاں سکور کی تھیں۔

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 18:59:43