دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیشی کھلاڑی جوز بٹلر کی وکٹ کاجشن مناتے ہوئے آپے سے باہر

پیر 10 اکتوبر 2016 16:42

دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیشی کھلاڑی جوز بٹلر کی وکٹ کاجشن مناتے ہوئے آپے سے باہر

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اکتوبر ۔2016ء ) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیشی کھلاڑی مہمان کپتان جوز بٹلر کے آؤٹ ہونے کاجشن مناتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے ۔ اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی مشکلات سے دوچار تھی لیکن جوز بٹلر کافی دیر تک بنگلہ دیشی ٹیم کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے ،123 کے مجموعی سکور پر 57 رنز بنانیوالے بٹلر کیخلاف تسکین احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل ہوئی جسے امپائر نے اسے مسترد کردیا لیکن بنگلہ دیش نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا،تھرڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ آنے سے پہلے ہی بنگلہ دیشی ڈریسنگ روم سے بتا دیا گیا تھا کہ بٹلر آؤٹ ہیں جس پر میزبان کھلاڑی اپنی ممکنہ فتح کا جشن مناتے ہوئے آپے سے باہر ہو گئے ،میزبان کھلاڑیوں اس رویے پر بٹلر کافی ناخوش نظر آئے اور بنگالی کھلاڑیوں سے جملوں کے تبادلے کے نتیجے میں میچ میں تناؤ پیدا ہو گیا ، صورتحال مزید خراب ہونے سے قبل امپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرایا۔

(جاری ہے)

جوز بٹلر نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے رویے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ آپے سے باہر ہو گئے تھے،وہ کرکٹ کے بہت دیوانے ہیں لیکن جس طرح انہوں نے جشن منایا اس نے مجھے مایوس کیا۔بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی جانب سے بٹلر کو کہے گئے جملے نہیں سن سکے لیکن آئندہ میچ میں ہمیں جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے اپنے ردعمل پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی تحمل مزاجی سے کام لیتے ہوئے کھلاڑیوں کے اس رویے کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا۔یہ معاملہ میچ کی حد تک ہی محدود نہیں رہا اورمیچ کے اختتام پر تمیم اقبال اور بین سٹوکس کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔بعد ازاں سٹوکس نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ برداشت نہیں کر سکتے کہ جب میری ٹیم کا کھلاڑی ہاتھ ملائے اور اسے کندھا مارا جائے ۔یاد رہے کہ پہلا موقع نہیں جب بنگلہ دیشی کھلاڑی جشن مناتے ہوئے آپے سے باہر ہوئے ، اس سے قبل بھی وہ پاکستان کیخلاف سیریز میں جشن مناتے ہوئے حد سے باہر نکل چکے ہیں ۔

دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیشی کھلاڑی جوز بٹلر کی وکٹ کاجشن مناتے ہوئے آپے سے باہر
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 16:42:48