سابق آسٹریلین سپنر شین وارن کو نئی دوست مل گئی

خوبرو ماڈل سارا میک لین کے ساتھ سیر سپاٹے ٬ لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کر دیں

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

سابق آسٹریلین سپنر شین وارن کو نئی دوست مل گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سابق آسٹریلین لیگ سپنر شین وارن کو نئی دوست مل گئی جن کے ساتھ وہ آج کل مختلف مقامات پر دیکھے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر پچیس سالہ خوبرو ماڈل سارا میک لین کے ہمراہ چند تصاویر جاری کی ہیں جس میں ان کی مسکراہٹ بہت کچھ بیان کر رہی ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شین وارن کو کسی لڑکی کا ساتھ میسر آیا ہے ۔ ہالی ووڈ اداکارہ لز ہرلے کو چھوڑنے کے بعد وہ درجن بھر حسیناں کو جال میں پھنسا چکے اور عمر میں اپنی سے نصف سارا میک لین کے ساتھ ڈیٹنگ پر وہ نئی دوست کے مسلسل قصیدے پڑھ رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 22:01:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :