ترکی ٬مائونٹین موٹر بائیک میراتھن ایونٹ آسٹریا کے نام

رائیڈرز مقابلے میں پتھریلے ٹریک پر گر کر زخمی بھی ہوئے ٬ لارس نوئیکل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

ترکی ٬مائونٹین موٹر بائیک میراتھن ایونٹ آسٹریا کے نام
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ترکی میں ہونے والی مانٹین موٹر بائیک میراتھن کا دلچسپ ایونٹ آسٹریا کے لارس نوئیکل نے جیت لیا ہے ۔ مانٹین موٹر بائیک میراتھن کا آخری روز ٬ تمام شرکا نظر آئے پرجوش اور ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے محنت سر توڑ ۔

(جاری ہے)

رائیڈرز نے کبھی پتھریلا ٹریک عبور کیا تو کبھی پہاڑی راستوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کشمکش میں کچھ موٹر سائیکلسٹس گر بھی گئے تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہ ہوا ۔ آسٹریا کے رائیڈر لارس نوئیکل نے بہترین ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 22:01:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :