پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

حنیف خان منیجر٬ خواجہ جنید ہیڈ کوچ جبکہ احمد عالم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہی

منگل 11 اکتوبر 2016 23:35

پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ حنیف خان منیجر٬ خواجہ جنید ہیڈ کوچ جبکہ احمد عالم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی سینئرہاکی ٹیم میں محمدعرفان جونئیر٬عمر بھٹہ٬ارسلان قدیر اور علی شان کو بطور فاروڈ کھلاڑی شامل کیا ہے٬ جبکہ عمرن بٹ اور امجد علی گول کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ علیم بلال٬ محمد عرفان اور عماد شکیل بٹ کو فل بیک کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئن شپ بیس سے تیس اکتوبر تک ملائشیا میں کھیلی جائے گی۔ جس میں قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں بھارت٬ کوریا٬ چین سمیت جاپان کی ٹیمیں حصہ لیے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/10/2016 - 23:35:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :