واڈا 9ماہ گرزنے کے باوجود ناصر اقبال کے ڈوپ ٹیسٹ پر کوئی فیصلہ نہ کر سکی٬سیکرٹری سکواش فیڈریشن

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:54

واڈا 9ماہ گرزنے کے باوجود ناصر اقبال کے ڈوپ ٹیسٹ پر کوئی فیصلہ نہ کر سکی٬سیکرٹری سکواش فیڈریشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے اعتراف کیا ہے کہ واڈا 9ماہ گرزنے کے باوجود پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر ناصر اقبال کے ڈوپ ٹیسٹ پر کوئی فیصلہ نہ کر سکی ٬ ناصر اقبال کا نہ ہونا بہت بڑا نقصان ہے٬ واڈا کیساتھ معاملے کو بھر پور انداز میں اٹھایا جا رہا ہے کہ وہ ناصر اقبال کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دے ٬ کراچی میں سیکورٹی حالات کے باعث انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں کروا سکتے٬ 4انٹرنیشنل ایونٹس اسلام آباد منعقد کروانے کے بعد ہی کسی اور شہر میں انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کیلئے انٹرنیشنل باڈی سے بات کی جائے گی جبکہ کرکٹ اور ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹس یہاں نہیں ہوتے لیکن سکواش کے ایونٹس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بارہویں چیف آف نیول سٹاف سکواش ٹورنامنٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر نواز نے چیف آف آرمی اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کے فائنل کی کوریج کیلئے میڈیا کے داخلے پر پابندی کے واقعہ پر میڈیا سے معذرت کرتے ہوئے انہیں یقین دھانی کروائی کہ آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس کے دوران میڈیا کو کوریج کے لیے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی 15ہزار ڈالر تک کی کیٹگری کے ہیں جبکہ 25ہزار ڈالرکی کیٹگری ایک سطح اوپرہے ۔ سیکیورٹی صورتحال کے باعث ہم صرف اسلام آ باد میں انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کروا سکتے ہیں جبکہ 25ہزار ڈالرز کے 4ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد سکواش کی عالمی باڈی سے لاہور اور کراچی میں بھی سکواش ایونٹس کی میزبانی کیلئے بات کرینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں عامر نواز نے بتایا کہ ڈوپنگ کی عالمی باڈی "واڈا"پاکستان کے ٹاپ سکواش پلیئر ناصر اقبال کی ڈوپنگ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ٬ نو ماہ کا عرصے کے دوران ہم نے واڈا کو ناصر اقبال کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا اور ناصر اقبال کا کیس جارحانہ انداز سے اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ہونیوالے سیف گیمز میں پہلے ٹیسٹ میں ناصر اقبال کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت جبکہ دوسرا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس میں دو کلیئر ہو گئے تھے تاہم واڈا نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں سنایا جبکہ ناصر اقبال کا نہ ہونا بہت بڑا نقصان ہے٬واڈا ناصراقبال کے ڈوپنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ دے۔۔۔ 10-16/--92

وقت اشاعت : 15/10/2016 - 16:54:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :