ایشون کا ریکارڈ ٹوٹ گیا٬ امیت مشرا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بھارتی سپنر بن گئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:30

ایشون کا ریکارڈ ٹوٹ گیا٬ امیت مشرا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بھارتی سپنر بن گئی

دھرم شالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) امیت مشرا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بھارتی سپنر بن گئے جبکہ وہ مجموعی طور پر یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے بھارتی بائولر ہیں٬ مشرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا٬ انہوں نے روی چندرن ایشون کا تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 34 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا٬ بھارت کی طرف سے تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا اعزاز اجیت آگارکر کو حاصل ہے جنہوں نے 23 ایک روزہ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا٬ محمدشامی نے 29 اور عرفان پٹھان نے 31 میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ امیت مشرا نے 32 میچز میں کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 23:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :