سٹیووا اور جیسن گیلسپی نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

منگل 18 اکتوبر 2016 20:16

سٹیووا اور جیسن گیلسپی نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) سابق آسٹریلوی کرکٹرز سٹیووا اور جیسن گیلسپی نے قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ گزشتہ ہفتے کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ چیف سلیکٹر روڈ مارش آئندہ برس جون میں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد معاہدے میں تجدید نہیں چاہتے اسلئے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیسن گیلسپی جو کہ انگلش کائونٹی کلب یارکشائر کے ساتھ پانچ برس گزارنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ہیں اور بگ بیش میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کوچنگ کریں گے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر بننا چاہتے ہیں٬ پیشکش ہوئی تو اسے قبول کروں گا۔ سابق کپتان سٹیووا نے بھی چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی٬ موقع ملا تو ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کروں گا۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 20:16:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :