پا کستا ن میں سخت وکٹوں پر بو لنگ کرنا مشکل ہو گا ،ڈیر ن پاول

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:06

جمیکا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006)ویسٹ ا نڈیذ کی ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ باولر ڈیر ن پاول نے کہا ہے کہ اگلے ماہ دورہ پاکستان میں وہاں کی سخت وکٹوں پر بولنگ کرنا مشکل ہو گا کنگٹن ،جمیکا میں ایک گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر پاکستان میں کھیلنا آسان نہیں ہو گا ۔وہا ں موسم عموما نومبر میں بھی گرم ہوتا ہے اور وکٹیں بہت ہارڈ ہوتی ہیں ۔

ان پر بولنگ کرانا مشکل ہو گا ۔ویسٹ انڈیذ ٹیم نومبر میں لاہور ،ملتان ،اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

آخری با ر ویسٹ انڈیذ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز 1980-81میں کلائیو لائیڈ کی قیادت میں جیتی تھی ۔28سال کے پاول کا کہنا ہے کہ ان کے ہوم ٹاؤن سینٹ ایلزبتھ میں ہونے والی بارش نے ان کی تیاری کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔پاول نے ویسٹ انڈیذ کی طرف سے اب تک 17ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور آخری بار انھوں نے مارچ میں نیو زی لینڈ کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی ۔رائٹ آرم سو ئنگ باؤلر نے اب تک 40اعشاریہ آٹھ تین کی اوسط سے 43وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ان کی بہترین کار کردگی سری لنکا کے خلاف 2005میں 25رنز دے کر پانچ وکٹوں کا حصول ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2006 - 15:06:32