مصباح الحق نے بطور قائد زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے کاریکارڈ اپنے نام کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:23

مصباح الحق نے بطور قائد زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے کاریکارڈ اپنے نام کر لیا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بطور قائد زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق نے 2چھکے رسید کرکے اپنے چھکوں کی تعداد 61کرنے کے ساتھ ساتھ سابق کیوی قائد برینڈن میکولم کا 59چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔اس فہرست میں سابق بھارتی ٹیسٹ قائد ایم ایس دھونی 51چھکوں کے ساتھ تیسرے ، سابق ویسٹ انڈین قائد برائن لارا 49چھکوں کے ساتھ چوتھے ،کلائیو لائیڈ 48چھکوں کے ساتھ 5ویں اور سر ویوین رچرڈز 46چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 22:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :