عقیل حان نے اوجی ڈی سی ایل سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

عقیل حان نے اوجی ڈی سی ایل سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) عقیل حان نے محمد مشتاق کو شکست دے کر اوجی ڈی سی ایل سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی ٹینس چیمپئین شپ جیت لی۔اتوار کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں عقیل حان نے محمد مشتاق کو6-3اور6-3سے ہر کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ کو اوجی ڈی سی ایل اور عسکری بینک نے سپانسر کیا۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان حصوصی عسکری بینک کے سی ای او محمد انور اور اوجی ڈی سی ایل کے جی ایم عبدالروف مہمان حصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنرپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔ اس موقع پر پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ حان٬ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضی٬ ایشین ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر سید دلاور عباس٬ ازبکستان اور آذربائجان کے سفیرز اور دیگر شخصیات موجود تھے۔

وقت اشاعت : 30/10/2016 - 20:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :