انگلش کھلاڑی نے ٹانگ کھونے کے باوجود فیلڈنگ مکمل کر ڈالی

muhammad ali محمد علی پیر 31 اکتوبر 2016 22:51

انگلش کھلاڑی نے ٹانگ کھونے کے باوجود فیلڈنگ مکمل کر ڈالی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کی سپیشل ٹیموں کے مابین کھیلے جا رہے میچ کے دوران انگلش کھلاڑی کی مصنوعی ٹانگ الگ ہو گئی لیکن اس نے ٹانگ واپس لگانے کے بجائے گیند کو واپس کیپر کی جانب پھینکنا ضروری سمجھا ، اس عمل پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین نے بھی اسے بھرپور داد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جسمانی طور پر معذور افراد کیلئے مخصوص ”آئی سی سی اکیڈمی انویٹیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ“میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں پاکستانی بلے باز نے زوردار شاٹ لگاکر گیند باﺅنڈری کی جانب بھیجی ،برطانوی کھلاڑی لیم تھامس نے گیند روکنے کیلئے دوڑ کر ڈائیو لگا ئی تو اس دوران اس کی دائیں مصنوعی ٹانگ جسم سے الگ ہو گئی تاہم تھامس نے اپنی ٹانگ پکڑنے کے بجائے ایک ہی ٹانگ کے سہارے دوبارہ گیندپکڑکر واپس پھینک دی۔

وقت اشاعت : 31/10/2016 - 22:51:18