شارجہ ٹیسٹ ٬محمد عامر کا مضحکہ خیز رن آئوٹ٬ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

جمعرات 3 نومبر 2016 14:37

شارجہ ٹیسٹ ٬محمد عامر کا مضحکہ خیز رن آئوٹ٬ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن عامرکا مضحکہ خیز رن آٹ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا٬ ویسٹ انڈین فیلڈر روسٹن چیس کی شاندار فیلڈنگ نے پاکستانی پلیئرکو وکٹ سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

عامر نے اسپنر دیویندرابشو کی گیند پر لانگ آن پوزیشن پر اونچا اسٹروک کھیلا٬ گیند بظاہر بانڈری لائن کے باہر جاتی دکھائی دے رہی تھی٬مگر بانڈری لائن کے قریب موجود روسٹن چیس نے اچھل کر اسے ایک ہاتھ سے روکا اور فیلڈ کے اندر اچھال دیا٬ اس دوران وہ بانڈری لائن سے باہر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب عامر اسٹروک کھیلنے کے بعد چھکے کیلیے پراعتماد تھے لیکن چیس نے سنبھلنے کے بعد گیند نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود اپنے کپتان جیسن ہولڈر کو تھرو کی٬انھوں نے باآسانی عامر کو رن آٹ کردیا٬ دلچسپ امر یہ ہے کہ کریز تک پہنچنے سے قبل عامر کے ہاتھ سے بیٹ بھی گر پڑا تھا٬ یوں ٹی وی امپائر نے ایک آسان فیصلہ دے دیا۔

وقت اشاعت : 03/11/2016 - 14:37:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :