بنگلہ دیشی اسپنرمہندی حسن کو’’بڑاانعام‘‘ مل گیا

جمعرات 3 نومبر 2016 14:37

بنگلہ دیشی اسپنرمہندی حسن کو’’بڑاانعام‘‘ مل گیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) انگلینڈکے خلاف ہوم سیریزمیں شاندار کارکردگی دکھانے والے بنگلہ دیشی اسپنرمہندی حسن مرزا کو انگلینڈکے خلاف ہوم سیریزمیں19وکٹوں کی ریکارڈسازکارکردگی دکھانے پر بڑاانعام مل گیاہے جنہیں بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے گھر بناکر دینے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 19سالہ اسپنرایک غریب ٹیکسی ڈرائیورکے بیٹے ہیں جس نے حالیہ سیریزمیں ایک ٹیسٹ سیریزمیں زیادہ وکٹیں کرنے کا قومی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیبیو سیریزمیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈحاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بننے کا اعزا ز بھی پایا۔

وقت اشاعت : 03/11/2016 - 14:37:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :